اداکار جونی ڈیپ کو اپنے ہی محافظ نے تھپڑ رسید کردیا
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو اپنی ہی محافظ نے تھپڑ رسید کر ڈالا۔ جونی ڈیپ کے ساتھ یہ اتفاقی حادثہ نیویارک تھیٹر کے باہر اس وقت پیش آیا جب ان کے ایک مداح نے قریب ہوتے ہوئے شکایت کی کہ آپ نے صرف دو تصاویر پر دستخط کیے ہیں جبکہ اس سے قبل آپ نے درجنوں تصاویر پر دستخط کیے اور بحث شروع کردی۔ اس پر جونی ڈیپ کا محافظ ان کے اور مداح کے درمیان حائل ہوگیا اور اس محافظ کا مداح کو رسید کردہ تھپڑ جونی ڈیپ کو جالگا۔