مریم نواز کی بطور چیئرپرسن لون پروگرام تعیناتی چیلنج

مریم نواز کی بطور چیئرپرسن لون پروگرام تعیناتی چیلنج
مریم نواز کی بطور چیئرپرسن لون پروگرام تعیناتی چیلنج

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز کی یوتھ لون پروگرام کی چیئر پرسن کے طور پر کام کرنے سے روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار سید اقتدار حیدر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کو یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن پر مریم نواز درج ہے جبکہ ان کا نادرا میں مریم صدر کے طور پر نام موجود ہ، مریم نواز نام کی کوئی خاتون پاکستان میں موجود نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق یوتھ لون اربوں روپے کا پروگرام ہے جس میں پہلے مرحلے پر ہی قانون شکنی کی گئی لہٰذا عدالت مریم نواز کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔

مزید : لاہور


loading...