جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو ’ہاں ‘کر دی

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو ’ہاں ‘کر دی
جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو ’ہاں ‘کر دی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی بڑی مذہبی اور سیاسی تنظیم جما عت اسلامی نے عمران خان دھاندلی کے خلاف احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں احتجا جی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے سراج الحق نے قبول کر لیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے قائدین اور کارکنان کو کراچی ، پشاور ، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کرنے کی ہدا یت کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 11مئی سے بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے دیگر سیا سی جماعتوں کے سا تھ رابطہ کرکے انہیں احتجاجی مظاہرے میں ساتھ دینے کو کہا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...