لاہور:مقامی عدالت کا میر شکیل الر حمان ، عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور:مقامی عدالت کا میر شکیل الر حمان ، عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا ...
لاہور:مقامی عدالت کا میر شکیل الر حمان ، عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مقامی عدالت نے جنگ اور جیو گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمن اور کارکن عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست گزار ارشد محمود بھٹی کی درخواست پر جنگ اور جیو گروپ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کر نے کا حکم دیا ،درخواست گزار نے مﺅقف اختیار کیا کہ پولیس کسی بھی واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی پابند ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ اور جیو گروپ کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ایک سازش کے تحت ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ واضح رہے کہ 19اپریل کو سینئر صحافی حامد میر پر ہونے والے قاتلا نہ حملے کے بعد جیو نے مسلسل آٹھ گھنٹے ڈی جی آئی ایس آئی کی تصویر ایک مجرم کی مانند اپنے چینل پر چلانے کے ساتھ ساتھ بنا کسی ثبوت قومی سلامتی کے ادارے کی کردار کشی کی ، جیو کے اس اقدام نے فوج اور حکومت کو ان کے خلاف سخت ایکشن لینے پر مجبور کر دیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز میں جیو کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔حکومت نے بھی جیو کے خلاف پیمرا کو اس کی نشریات بند کرنے کی درخواست دی جس کے بعد جیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -