بےباک بھارتی ماڈل ، اداکارہ پونم پانڈے غیراخلاقی لباس پہننے پر گرفتار

بےباک بھارتی ماڈل ، اداکارہ پونم پانڈے غیراخلاقی لباس پہننے پر گرفتار
بےباک بھارتی ماڈل ، اداکارہ پونم پانڈے غیراخلاقی لباس پہننے پر گرفتار

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کو عوامی مقامات پر غیر اخلاقی لباس پہننے پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی میرا روڈ پولیس نے جمعہ کی رات پونم پانڈے کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ عوامی مقام پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی لباس زیب تن کرکے کسی کا انتظار کررہی تھیں تاہم بعد ازاں انہیں آئندہ اس قسم کے لباس پہن کر عوامی مقام پر نہ آنے کی تنبیہہ کے بعد رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ پونم پانڈے اپنی غیر اخلاقی حرکتوں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عریاں تصاویر جاری کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت کی حامل ہیں، اس کے علاوہ عوامی مقامات پر نازیبا لباس زیب تن کرکے آنے پر انہیں متعدد مرتبہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔

مزید : تفریح


loading...