لاہور ہائیکورٹ کے 11 جج صاحبان اچانک چھٹی پر چلے گئے

لاہور ہائیکورٹ کے 11 جج صاحبان اچانک چھٹی پر چلے گئے
لاہور ہائیکورٹ کے 11 جج صاحبان اچانک چھٹی پر چلے گئے

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے 11 جج صاحبان گزشتہ روز اچانک چھٹی پر چلے گئے جس کی وجہ سے 838 مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ چھٹی پر جانے والوں میں 10 سینئر اور ایک جونیئر جج شامل ہے، مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے دور دراز کے شہروں سے آئے ہوئے سائلین کو شدید ذہنی اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چھٹی پر جانے والوں میں جسٹس خواجہ امتیاز احمد، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس خالد محمود خان، جسٹس انوار الحق، جسٹس امین ا لدین خان، جسٹس فرخ عرفان خان، جسٹس سردار شمیم احمد خان، جسٹس محمود مقبول باجوہ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں۔

مزید : لاہور