دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری

دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری
 دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی مقامی عدالت نے فلم “رام لیلا” میں ہندوئوں کے جذبات مجروح کرنے پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکاروں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے شہر مظفرپور کی عدالت نے فلم “رام لیلا” میں ہندوئوں کے جذبات مجروح کرنے والے مناظر عکس بند کرانے پر فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور مرکزی کرداروں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ عدالت نے فلم کے پروڈیوسر اور میوزک ڈائریکٹر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل الہٰ آباد ہائیکورٹ نے فلم رام لیلا میں ہندوئوں کے مذہبی کردار ”رام لیلا“ کو منفی انداز میں پیش کرنے پر اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ فلم رام لیلا گزشتہ برس نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اورفلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

مزید : تفریح


loading...