طاہرالقادری اور عمران خان کسی کے کہنے پراحتجاج کر رہے ہیں :رانا ثناءاللہ

طاہرالقادری اور عمران خان کسی کے کہنے پراحتجاج کر رہے ہیں :رانا ثناءاللہ
طاہرالقادری اور عمران خان کسی کے کہنے پراحتجاج کر رہے ہیں :رانا ثناءاللہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان کسی کے کہنے پراحتجاج کر رہے ہیں ، 11مئی کو مظاہروں میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں کی جائے گی لیکن حکومت مخالف ہونے والے احتجاج بری طرح فلاپ ہوںگے ۔انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کاحق ہے،تاہم ایسی سازشو ں سے حکومت کوکمزور نہیں جاسکتا۔ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اسوقت عمران خان کی توپوں کارخ حکومت کی طرف ہے ،ایساڈرامہ ماضی میں بھی کیا جا چکاہے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 2013میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف 11مئی کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے جبکہ تحریک انصاف کی دعوت پرجماعت اسلامی نے بھی مظاہروں میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے اور سراج الحق نے یقین دلایا ہے کہ ضلعی ذمہ داروں کی قیادت میں ان کے وفود احتجاج میں شرکت کریںگے۔دوسری طرف عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی انتخابی دھاندلیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کااعلان کررکھا ہے جس میں شمولیت کیلئے انہوں نے بھی ایم کیوایم کو دعوت دی ۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے اس بات کی تصدیق کی کہ عوامی تحریک کے احتجاج میں ان کی جماعت کو شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ قائد تحریک الطاف حسین کریں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں