طاہر القادری نے ٹیک آور کرنے کیلئے ہوم ورک تیار کر لیا ہے: احمد رضا قصوری

طاہر القادری نے ٹیک آور کرنے کیلئے ہوم ورک تیار کر لیا ہے: احمد رضا قصوری
طاہر القادری نے ٹیک آور کرنے کیلئے ہوم ورک تیار کر لیا ہے: احمد رضا قصوری

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے اقتدار میں آئی، اس بار طاہر القادری کا دھرنا مقاصد کے حصول تک ختم نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق احمد رضا قصوری نے کہا کہ پہلے طاہر القادری ٹیک آور کیلئے تیار نہیں تھے اس لئے دھرنا ختم کیا، اس بار طاہر القادری کا دھرنا مقاصد کے حصول تک ختم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے ٹیک آور کرنے کیلئے ہوم ورک تیار کر لیا ہے اور 100 سے 150 سیاستدانوں کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، الیکشن کمیشن فوج کی نگرانی میں مڈٹرم الیکشن کرائے۔

مزید : اسلام آباد


loading...