حکمران دھاندلی کے خلاف احتجاج پرخوفزدہ ہیں ،عابدشیربجلی کی فراہمی پرتوجہ دیں :شیریں مزاری

حکمران دھاندلی کے خلاف احتجاج پرخوفزدہ ہیں ،عابدشیربجلی کی فراہمی پرتوجہ ...
حکمران دھاندلی کے خلاف احتجاج پرخوفزدہ ہیں ،عابدشیربجلی کی فراہمی پرتوجہ دیں :شیریں مزاری
کیپشن: sheren mazaren

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر مملکت عابدشیرعلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عابدشیرعلی تحریک انصاف پرالزامات کی بجائے عوام کوبجلی فراہم کرنے پرتوجہ دیں ،حکمران دھاندلی کے خلاف احتجاج پرخوفزدہ ہیں اسی لئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے وزرا کو عمران خان کے خلاف بیانات دینے کا کہہ رکھا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ عوام جانتی ہے کون سچا لیڈرہے۔عمران خان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 11مئی کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے 2100صفحات پرمشتمل ثبوت میڈیاکے سامنے لاچکے ہیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ عابدشیر علی تحریک انصاف پر الزامات لگانے کی بجائے عوام کو بجلی فراہم کرنے پر توجہ دیں،لوگ بجلی نہ ہونے سے گرمی میں مر رہے ہیں۔یاد رہے کہ عابد شیرعلی نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، پتا نہیں عمران خان کس کے ایجنڈے پر ہیں اور کیا کام کرنا چاہتے ہیں، وہ کبھی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر الزام لگاتے ہیں تو کبھی کسی دوسرے پر الزام لگاتے ہیں، عدالت میں معافی مانگتے ہیں اور پھر واپس الزام لگاتے ہیں، انہیں نہ الیکشن لڑنا آتا ہے اور نہ ہی اس کی سمجھ ہے۔