گمشدہ ملائیشین طیارہ:سازش کے سراغ ملنے لگے

گمشدہ ملائیشین طیارہ:سازش کے سراغ ملنے لگے
گمشدہ ملائیشین طیارہ:سازش کے سراغ ملنے لگے

  



نیویارک (بیورورپورٹ) ملائیشیا کا تقریباً 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والا طیارہ تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک نہیں مل سکا اور اس کی گمشدگی کا معمہ پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتا جارہا ہے۔ اب امریکہ کے NBC ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طیارے سے کنٹرول روم کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی ریکارڈنگ کے جو نمونے تحقیق کیلئے پیش کئے گئے ہیں ان میں ایڈیٹنگ کرکے کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ریکارڈ کی گئی آوازوں سے پتا چلتا ہے کہ یہ دو مختلف ذرائع سے حاصل کی گئیں ہیں اور ان میں سے ایک ریکارڈنگ کے متعلق یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ کسی ریکارڈ کرنے والے آلے کو کسی سپیکر کے قریب رکھ کر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ انہوں نے ریکارڈ کی گئی آوازوں میں چار ایسے وقفے نوٹ کئے ہیں کہ جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اس ریکارڈنگ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کے حکام یا جس نے بھی ریکارڈنگ فراہم کی ہے اس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس کو ایڈٹ کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس