امریکہ نے پاکستانی نژاد ’فراڈیا‘ واپس مانگ لیا

امریکہ نے پاکستانی نژاد ’فراڈیا‘ واپس مانگ لیا
امریکہ نے پاکستانی نژاد ’فراڈیا‘ واپس مانگ لیا
کیپشن: Amer Ahmad

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے 4 روز قبل لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والے امریکی نژاد پاکستانی عامر احمد کو پاکستان سے مانگ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر احمد شکاگو کے میئر کا پرسنل اسسٹنٹ تھا اور وہاں سے بہت بڑی رقم کا فراڈ کرکے میکسیکو چلا گیا اور جس میکسیکن پاسپورٹ پر اس نے سفر کیا تھا اسی پاسپورٹ پر 28 اپریل کو پاکستان پہنچا جہاں امیگریشن حکام نے پاسپورٹ اور ویزہ جعلی ہونے پر گرفتار کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سے ایک لاکھ 76 ہزار ڈالراور ایک لاکھ 24 ہزار یورو بھی برآمد ہوئے کئے گئے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو صرف اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے بعد ہی امریکہ کے حوالے کیا جا سکے گا۔