ٹریکر معاملہ: سیشن کورٹ نے درخواست خارج کر دی، متاثرہ خاتون کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ٹریکر معاملہ: سیشن کورٹ نے درخواست خارج کر دی، متاثرہ خاتون کا ہائیکورٹ سے ...
ٹریکر معاملہ: سیشن کورٹ نے درخواست خارج کر دی، متاثرہ خاتون کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے شوہر کی جانب سے جاسوسی کیلئے جسم میں ٹریکر لگانے والی خاتون کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ہے جس پر متاثرہ خاتون نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ نے ناکافی ثبوت اور الٹرا ساﺅنڈ رپورٹ مصدقہ نہ ہونے پر درخواست خارج کی۔صغریٰ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کی نقل حاصل کرنے کے بعد انصاف کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گی۔رپورٹ کے مطابق فاضل عدالت میں پویس نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار خاتون کا کردار ٹھیک نہیں ہے جس کی اہل محلہ نے بھی تصدیق کی ہے جبکہ متاثرہ خاتون پیٹ میں نصب کئے گئے ٹریکر کے حوالے سے ثبوت بھی فراہم نہیں کرسکی ہے جبکہ الٹراساﺅنڈ رپورٹ بھی تصدیق شدہ نہیں تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...