بہاولپور: نامعلوم افراد نے جیو کے کیمرہ مین کو ’غدار اور بھارتی ایجنٹ‘ کہتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولپور: نامعلوم افراد نے جیو کے کیمرہ مین کو ’غدار اور بھارتی ایجنٹ‘ کہتے ...
بہاولپور: نامعلوم افراد نے جیو کے کیمرہ مین کو ’غدار اور بھارتی ایجنٹ‘ کہتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  



بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور میں نامعلوم افراد نے جیو نیوز کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ کیمرہ مین کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے افراد نے کہا کہ تم غدار اور بھارتی ایجنٹ ہو، حملہ آوروں نے کیمرہ چھیننے کی کوشش بھی کی تاہم کامیاب نہ ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور میں جیو کا کیمرہ مین تین روز قبل ماڈل ٹاﺅن اے میں جیو آفس کی جانب جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکل سوار جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے نے روک لیا اور غدار اور بھارتی ایجنٹ کہتے ہوئے حملہ کر دیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے کیمرہ مین پر تھپڑ اور گھونسوں سے تشدد کیا اور کیمرہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔

مزید : بہاول پور


loading...