امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد میں 50فیصد اضافہ

امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد میں 50فیصد اضافہ
امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد میں 50فیصد اضافہ

  



واشنگٹن(نیوز ڈیسک )پینٹا گون کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے حد سے بڑھتے واقعات کے اعداد و شمار ظاہر کئے گئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کی شکایا ت میں گذشتہ سال میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے گذشتہ برس اس قسم کے5061واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 3374تھی پینٹا گون کے مطابق ممکن ہے کہ شکایات میں اضافے کا باعث ایسے واقعات کو رپورٹ کرانے کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کی جانیوالی حو صلہ افزائی ہو تاہم ابھی بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے بیشتر افراد شرمندگی کے باعث شکایات درج نہیں کراتے ان میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہے لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ 14فیصد شکایات مرد فوجیوں کی جانب سے درج کرائی گئیں امریکی حکام اپنی فوج کی اس حالت پر سخت برہم اور شرمندہ نظر آتے ہیں اس سے قبل امریکی فوج قیدیوں پر مظالم کے حوالے سے تو دنیا بھر میں مشہور تھی لیکن اب فوج کے اندر بھی جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے امریکی حکام اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ دشمن تو ایک طرف اپنے فوجیوں کو فوج سے کیسے بچائیں

مزید : بین الاقوامی