مین ہول کے ڈھکن چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ سمیں لگانے کافیصلہ

مین ہول کے ڈھکن چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ سمیں لگانے کافیصلہ
مین ہول کے ڈھکن چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ سمیں لگانے کافیصلہ
کیپشن: Main Hole

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں مین ہول کے ڈھکنوں کی بڑھتی ہوئی چوری اور اس کے باعث ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے ڈھکنوں میں ٹریکنگ سمیں نصب کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو لندن واپسی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 2 ارب لاگت والے اس منصوبے میں یوفون 2 لاکھ 70 ہزار سمیں فراہم کرے گا جن میں سے 2لاکھ سمیں لاہور میں جبکہ 70 ہزار سمیں فیصل آباد کے مین ہول کے ڈھکنوں میں لگائی جائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -