بچے نے جہاز زمین پر اتاردیا ، اڑتی ہوئی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

بچے نے جہاز زمین پر اتاردیا ، اڑتی ہوئی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا
بچے نے جہاز زمین پر اتاردیا ، اڑتی ہوئی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

  



میڈرڈ (بیورورپورٹ) برٹش ایئرویز کی ایک پرواز کو ایک نومولود بچے نے راستے میں ہی سپین کے ایک جزیرے پر ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور کردیا۔ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا سے لندن جانے والی پرواز کو اس وقت سپین کے جزیرے پالماڑی مالورکا میں اترنا پڑگیا جب ایک مسافر خاتون نے دوران پرواز بچے کو جنم دے دیا۔ 31 سالہ اجنوا اوزے صرف ساڑھے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا کہنا ہے کہ وہ بچے کی اتنی جلدی پیدائش کی توقع نہیں کررہی تھیں۔ اجنوا اپنی ایک سالہ بیٹی ندنما کو چھٹیوں کیلئے امریکہ لے جارہی تھی، اس نے لندن پہنچ کر وہاں سے امریکہ کیلئے ایک اور پرواز پکڑناتھی۔ خاتون کی حالت دیکھ کر ساتھی مسافروں نے جہاز کے عملے کو اطلاع دی، جنہوں نے اعلان کیا کہ جہاز میں کوئی ڈاکٹر موجود ہو تو مدد کیلئے آئے۔ جہاز میں موجود ایک خاتون ڈاکٹر نے بچے کی پیدائش کے عمل کی نگرانی کی۔ اجنوا کی پہلی بچی کی پیداش بھی امریکہ میں ہوئی تھی تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کیلئے امریکہ نہیں جارہی تھی۔ ماں اور بچہ دونوں خطرے سے باہر ہیں اور فی الحال سپین میں ہی مقیم ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...