پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ ختم کرنےکا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ ختم ...
پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ ختم کرنےکا فیصلہ

  



لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے، متعلقہ شعبہ جات اپنا اپنا انٹری ٹیسٹ لیں گے ،تعلیمی ریکارڈ کو 50نمبرو ں میں سے جانچا جائے گا،فیصلے کا اطلاق نئے تعلیمی سال سے ہوگا ۔تفصیلا ت کے مطابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت تمام صدور شعبہ جا ت کے ایک اہم اجلاس میں متفقہ طورپریہ فیصلہ کیاگیا کہ نئے آنے والے تعلیمی سال سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر داخلوں کے لئے این ٹی ایس کے پاس شدہ ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ، اجلاس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز،کالجز ، انسٹی ٹیوٹس ،ڈیپارٹمنٹس اور سنٹرز کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمیشن ریگولیشن بک 2014کے مطابق ایم فل اورایم ایس کی سطح پر داخلوں کے لئے متعلقہ شعبہ جات اپنا اپنا انٹری ٹیسٹ منعقد کرائیں گے جبکہ داخلوں کے لئے امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ کو 50نمبروں میں سے جانچا جائے گا۔

مزید : تعلیم و صحت