جہاز میں خاتون کا پیٹ پھٹ گیا

جہاز میں خاتون کا پیٹ پھٹ گیا
جہاز میں خاتون کا پیٹ پھٹ گیا

  



برمنگھم (بیورورپورٹ) آپ نے انسانوں کو پیش آنے والے عجیب و غریب حادثوں کے متعلق سنا ہوگا لیکن ایک برطانوی خاتون کے دوران پرواز ایک ایسا حادثہ پیش آگیا کہ جو شاید انسانی تاریخ میں پہلی دفعہ رونما ہوا ہے۔ اڑسٹھ سالہ پیٹریشیا جیکسن پرتگال کی طرف محو سفر تھیں کہ جب اچانک دوران پرواز ہی ان کا پیٹ پھٹ گیا۔ دراصل پیٹریشیا نے 2005ء میں ایک پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس میں ان کے پیٹ سے اضافی جلد اور چربی نکالی گئی تھی۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ چونکہ اب کافی جلد باقی نہیں رہی تھی لہٰذا ان کی ناف کو دوبارہ سے نہیں بنایا گیا تھا۔ جبکہ اصل میں ان کا آپریشن ٹھیک طور پر نہیں کیا گیا تھا۔ دوران پرواز پیٹریشیا نے دیکھا کہ ان کی ناف کی جگہ پر چھالے بن چکے ہیں اور پھر اچانک عین اس جگہ سے ان کا پیٹ پھٹ گیا، اس حادثے کے نتیجے میں انہیں دوبارہ آپریشن کروانا پڑا۔ انہوں نے ڈاکٹر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا اور اب انہیں ساڑھے بائیس ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کردئیے گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...