دلہن کو موت نے اچک لیا

دلہن کو موت نے اچک لیا
دلہن کو موت نے اچک لیا

  



اٹلانٹا (بیورورپورٹ) انسان جانے کیا کیا خواب دیکھتا ہے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور ہوتا ہے۔ ایک نوجوان امریکی جوڑا اپنی زندگی حسین ترین موڑ پر ایک بدترین حادثے کا شکار ہوگیا۔ 23 سالہ جان ریڈمین اور 25 سالہ برٹنی ہوبر اپنی شادی کی تقریب کیلئے رواں دواں تھے کہ ان کی کار اچانک بے قابوہوکر پتھریلی دیوار سے ٹکرائی اور دیکھتے ہی دیکھتے نئی زندگی کے سفر پر روانہ ہونے والی دلہن راہئی ملکِ عدم ہوگئی جبکہ اس حادثے میں جان بری طرح زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا۔ ریاست جارجیا کے ٹریفک پولیس کے حکام نے بتایا کہ حادثہ کار کے بے قابو ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔ شدید زخمی ہونے والے جان ریڈمین ڈالٹن سٹیٹ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ اس یونیورسٹی کے اتھلیٹک ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا، ’’اس ناقابل تصور مشکل وقت میں ہماری دعائیں برٹنی کے خاندان کے ساتھ ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت تھیں جنہیں ہر ملنے اور جاننے والا پیار کرتا تھا‘‘ ریاست جارجیا کے ٹریفک پولیس کے محکمہ کا کہنا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کی وجہ سے نہیں ہوا۔

مزید : جرم و انصاف