ایک گاؤں جہاں ہر طرف ’گڑیاں‘ نظر آتی ہیں

ایک گاؤں جہاں ہر طرف ’گڑیاں‘ نظر آتی ہیں
ایک گاؤں جہاں ہر طرف ’گڑیاں‘ نظر آتی ہیں

  



ٹوکیو (بیورورپورٹ) اگر آپ کو جاپان کے گاؤں ناگورو میں جانے کا اتفاق ہو تو آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے اس گاؤں میں ہر طرف گڑیاں رہائش پذیر ہیں ہر عمر اور ہر سائز کی گڑیاں، باغوں میں ٹہلتی ہوئی، آرام کرتی ہوئی، کھیتوں میں کام کرتی ہوئی اور مطالعہ کرتی ہوئی۔ دراصل اس گاؤں کی رہائشی 64 سالہ آیا نوسو کی می نے اپنے فوت ہوجانے اور گاؤں چھوڑ جانے والے لوگوں کو ان کے جانے کے بعد بھی اپنے آس پاس موجود رکھنے کیلئے یہ گڑیوں کا شہر بسایا ہے۔ وہ کپڑے کو سی کر اور بنائی کرکے یہ گڑیاں تیار کرتی ہیں اور پھر انہیں شاندار لباس پہنا کر ان کی مخصوص جگہوں پر رکھ دیتی ہیں۔ سوکومی یہ کام پچھلے دس سالوں سے کررہی ہیں اور اب اس گاؤں میں بسنے والے انسانوں سے گڑیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کسی کی گڑیا بنانے سے پہلے سوچتی ہیں کہ وہ جب زندہ تھے تو کیسے دکھتے تھے اور پھر ان سے ملتی جلتی گڑیا بناتی ہیں۔ سوکومی نے مزید کہا کہ گڑیوں کے چہرے پر تاثرات پیدا کرنا سب سے مشکل کام ہے۔

مزید : تفریح


loading...