چوروں کو ماڈلنگ مہنگی پڑ گئی

چوروں کو ماڈلنگ مہنگی پڑ گئی
چوروں کو ماڈلنگ مہنگی پڑ گئی

  



برمنگھم (بیورورپورٹ) ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، برطانیہ میں نشہ فروشوں کو اپنے کالے دھندے کی فخریہ تصویریں بنانا مہنگا پڑ گیا۔ نشہ فروشوں کے اس گینگ کو پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب ان میں سے دوکی ایسی تصویریں برآمد ہوگئیں کہ جن میں انہیں نشہ آور اشیاء اور رقم کے ساتھ دیکھا جاسکتا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے نشہ آور اشیاء نشہ لے جانے کیلئے استعمال ہونے والے تھیلے اور وزن تولنے والے آلات کے علاوہ موبائل فون بھی برآمد کئے جن سے ملزمان کی آپس میں ہونے والی گفتگو پر مشتمل ٹیکسٹ میسج ریکارڈ بھی مل گیا۔ ایک تصویر میں ایک 18 سالہ نوجوان ٹرنر کو نوٹوں کی نمائش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں دو ملزمان کو ان خشک پتھروں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جن سے وہ نشہ تیار کر کے فروخت کرتے تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ نوعمر مجرم نشہ آور اشیاء کی فروخت کے جرم میں ملوث تھے اور اس پر فخر و ناز بھی کررہے تھے جس کی اب وہ سزا بھگت رہے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں


loading...