عمر لمبی کرنے والی دوا

عمر لمبی کرنے والی دوا
عمر لمبی کرنے والی دوا

  



شکاگو (بیورورپورٹ) روئے زمین پر اپنی مختصر زندگی سے انسان ہمیشہ ناخوش رہا ہے اور ایسے جادوئی حل کی تلاش میں رہا ہے کہ جو اسے ہمیشہ نہ سہی لیکن کچھ مزید سال ہی جینے کیلئے دے دے۔ سائنسدانوں نے اس مقصد کے حصول کیلئے متعدد تجربات کئے ہیں اور کچھ کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں، نارتھ ویسٹرن میڈیسن کمپنی اور جاپان کی ٹوہوکو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خلیے میں موجود ایک ایسی پروٹین کا سراغ لگایا ہے کہ جو عمر بڑھانے کی ذمہ دار ہے اور ایک ایسی تجرباتی دوا تیار کی ہے کہ جو اس پروٹین کے اثر کو کم کرکے عمر بڑھنے کے عمل کو آہستہ کرسکے گی۔ ابتدائی طور پر اس دوا کے تجربات چوہوں پر کئے گئے ہیں۔ سائنسدانوں نے یہ دلچسپ مشاہدہ کیا کہ اس دوا کو استعمال کرنے والے چوہے عام چوہوں کی نسبت چار گنا لمبے عرصے تک زندہ رہے اور ان کے پھیپھڑوں اور دوران خون کے نظام کی بھی عمر واضح طور پر بڑھ گئی۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ دوا انسانوں میں ایسی بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کی جاسکے گی کہ جو انسان کو تیز رفتاری سے بڑھاپے کی طرف لے جاکر موت کے منہ میں پہنچادیتی ہیں ان میں گردوں کے امراض، شوگر اور ایڈز جیسی بیماریاں شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...