ایف بی آئی کی مسلمانوں کو دھمکی

ایف بی آئی کی مسلمانوں کو دھمکی
ایف بی آئی کی مسلمانوں کو دھمکی

  



واشنگٹن (بیورورپورٹ) ایک طرف مسلمانوں پر دہشت گرد ہونے کا الزام ہے اور دوسری طرف دنیا بھر میں مسلمان خود بدترین دہشت گردی کا شکار ہیں۔ اب امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حکومتی دہشت گردی کے نئے شواہد سامنے آگئے ہیں۔ مدرجونز نامی میگزین نے ایک ایسے امریکی مسلمان کے مصائب کی تفصیلات شائع کی ہیں کہ FBI کا مخبر نہ بننے کی پاداش میں بدترین استحصال کا سامنا کرنا پڑگیا۔ ناجی منصور نامی اس مسلمان شخص کو امریکی ادارے ایف بی آئی نے بطورمخبر بننے پر بار ہا مجبور کیا لیکن جب ناجی نے اس کام میں ملوث ہونے سے انکار کیا تو اس کی اور اس کے خاندان کی زندگی کو تہہ و بالا کردیا گیا۔ اسے محبوس رکھا گیا، بار بار اس سے تفتیش کی گئی اور بالآخر اسے سوڈان میں جلاوطن کردیا گیا اور کئی سال تک وہ اپنے بچوں اور دیگر خاندان کو ملنے سے محروم رہا۔ ناجی نے ایف بی آئی کی غنڈہ گردی کے ثبوت کے طور پر اسے کی گئی کالز کو ریکارڈ بھی کیا۔ ایک ایسی ہی کال میں یہ دھمکی دی گئی کہ اسے کار سے کچل کر ہلاک کیا جاسکتا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اسی طرح کے حالات کا سامنا بہت سے ایسی امریکی مسلمانوں کو ہے کہ جو دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔

مزید : انسانی حقوق