انسانیت کو 330ارب روپے کا عطیہ

انسانیت کو 330ارب روپے کا عطیہ
انسانیت کو 330ارب روپے کا عطیہ

  



سڈنی (بیورورپورٹ) ترقی یافتہ مغربی اور دیگر ممالک جنہیں ہمارے وطن عزیز میں اکثر امن کی ’’اخلاقی گراوٹ‘‘ اور ’’سماجی پستی‘‘ کی وجہ سے لعن طعن کا نشانہ بنایا جاتا ہے اکثر و بیشتر انسان دوستی اور اخلاقی عظمت کی ایسی مثالیں پیش کرتے ہیں کہ جو ہمارے ہاں ذرا کم ہی ملتی ہیں۔ حال ہی میں وفات پانے والی میڈیا اور صحت کے شعبے کی ایک بہت بڑی شخص پال رمزے بھی انسان دوستی کی ایسی ہی شاندار مثال ہیں، انہوں نے 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی خطیر رقم انسانی فلاح کے منصوبوں کیلئے چھوڑی ہے۔ پال رمزے آسٹریلیا کے گیارہویں امیر ترین شخص تھے اور وہ رمزے ہیلتھ کیئر نامی ہسپتالوں کے ادارے کے بانی اور چیئرمین تھے۔ اب ان کی چھوڑی ہوئی دولت ان کے نام پر قائم کی گئی فاؤنڈیشن کو مل گئی ہے جو کہ اسے انسانی فلاح و بہبود کے مقاصد کیلئے خرچ کرے گی۔ رمزے ہمیشہ غیر شادی شدہ رہے اور ان کی کوئی اولاد نہ ہے۔

مزید : انسانی حقوق


loading...