سام سنگ، ایپل کی لڑائی، دونوں کو جرمانہ

سام سنگ، ایپل کی لڑائی، دونوں کو جرمانہ
سام سنگ، ایپل کی لڑائی، دونوں کو جرمانہ

  



نیویارک (بیورورپورٹ) جب آپ دن رات ایک کرکے اور لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرکے کوئی چیز ایجاد کریں اور کوئی دوسرا آپ کی نقل مار کر ویسی چیز اپنے نام سے بیچنا شروع کردے تو دکھ تو یقیناً ہوگا۔ کچھ ایسا ہی مسئلہ درپیش ہے دنیا کی دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سام سنگ اور ایپل کو، امریکی کمپنی ایپل نے جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ پر الزام عائد کیا تھا کہ سام سنگ نے ایپل کے موبائل فون میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کی نقل کی تھی اور مقدمہ دائر کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا تھا۔ عدالت نے ایپل کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ تاہم یہ ہرجانہ ایپل کے مطالبہ سے بہت کم ہے کیونکہ عدالت کا خیال ہے کہ سام سنگ نے صرف دو سافٹ ویئر کی نقل کی ہے جبکہ ایپل نے پانچ سافٹ ویئر کے نقل ہونے کی شکایت کی تھی۔ ایپل کے دوارب ڈالر کے مطالبہ پر عدالت نے سام سنگ کو صرف تقریباً 12 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایپل کی شکایت کے جواب میں سام سنگ نے بھی ایپل پر ایسا ہی الزام لگادیا تھا جس کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایپل نے بھی سام سنگ کا ایک سافٹ ویئر نقل کیا تھا اور اسے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...