افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 2100 سے زائد ہوگئی

افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 2100 سے زائد ہوگئی
افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 2100 سے زائد ہوگئی

  



 کابل (نیوز ڈیسک) صوبہ بدخشاں کے گاﺅں میں مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں مکان منوں مٹی تلے دب گئے،ابتدا میں 350 افراد کے ہلاک اور ڈھائی ہزار افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اب گورنر بدخشاں نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 2100 سے زائد ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیاہے،امریکی صدر باراک اوباما نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی