سعودی کرونا وائرس امریکہ بھی پہنچ گیا

سعودی کرونا وائرس امریکہ بھی پہنچ گیا
سعودی کرونا وائرس امریکہ بھی پہنچ گیا

  



نیویارک (بیورورپورٹ) سعودی عرب میں سینکڑوں افراد کو شکار بنانے والا خطرناک کرونا وائرس اب امریکہ میں بھی پہنچ چکا ہے۔ جمعہ کے روز امریکی محکمہ صحت کے افسران نے اس وائرس کے پہلے شکار کی تصدیق کردی، یہ امریکی شخص پچھلے ہفتہ کے آخر میں سعودی عرب سے امریکہ آیا تھا جہاں وہ صحت کے شعبہ میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ سنٹر فارما ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن اور ریاست انڈیانا کے محکمہ صحت کے افسران اس معاملہ کی تحقیق کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے۔ ایک بریفنگ کے دوران ڈاکٹر این سوچٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ کیس زیادہ خطرناک ہیں اور وائرس کے دوسرے لوگوں تک پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے۔ امریکہ کی ایک وفاقی ایجنسی ان تمام افراد کا سراغ لگارہی ہے کہ جن کے ساتھ اس متاثرہ شخص کا سفر کے دوران قریبی واسطہ رہا۔ ڈاکٹر این نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ متاثرہ شخص اس وائرس کا شکار کس طرح ہوا۔ اب تک 400افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 100 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...