شمالی کوریا آگ کی لپیٹ میں؟

شمالی کوریا آگ کی لپیٹ میں؟
شمالی کوریا آگ کی لپیٹ میں؟

  



واشنگٹن (بیورورپورٹ) شمالی کوریا ایک ایسا پُراسرار ملک ہے کہ جس کے بارے میں ٹی وی، انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ کے جدید دور میں بھی دنیا کے پاس بہت کم معلومات ہیں۔ البتہ آئے روز امریکہ کے ساتھ جھگڑے اور اپنے ہمسائے جنوبی کوریا کو ایٹمی دھمکیوں کی وجہ سے یہ ملک خبروں میں نمایاں رہتا ہے۔ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے حال ہی میں سیٹلائٹ سے حاصل ہرنے والی ایک تصویر جاری کی ہے کہ جس نے اس ملک کی پُراسراریت میں اور اضافہ کردیا ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے ملک کے وسیع وعریض حصے پر دھویں کے گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ ملک کے مشرقی اور جنوب مشرقی حصے میں وسیع وعریض علاقے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ متاثر نظر آنے والے علاقوں میں کھیت اور جنگلات والے علاقے شامل ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ممکن ہے کہ کھیتوں میں لگی آگ دراصل کسانوں نے خود لگائی ہو، کیونکہ بعض علاقوں میں زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیلئے یہ طریقہ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ جنگلوں میں آگ لگنے کی وجہ بجلی کی تاریں ہوسکتی ہیں یا یہ قدرتی طور پر لگنے والی آگ بھی ہوسکتی ہے۔ شمالی کوریا میں عوام پر حکومتی ظلم و ستم کی داستانیں اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق شمالی کوریا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...