گرم ستاروں پر بھی زندگی ممکن؟

گرم ستاروں پر بھی زندگی ممکن؟
گرم ستاروں پر بھی زندگی ممکن؟

  



واشنگٹن (بیورورپورٹ) ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق تو اس دنیا میں صرف ہماری زمین ہی ایک ایسا سیارہ ہے کہ جس پر زندگی پائی جاتی ہے تاہم دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش ایک طویل مدت سے کی جارہی ہے۔ سائنسدانوں میں یہ نظریہ عام پایا جاتا ہے کہ وہ ستارے جو ہمارے سورج سے زیادہ گرم ہیں ان کے نطام شمسی میں زیادہ حرارت کی وجہ سے زندگی ممکن نہیں۔ مگر اب یونیورسٹی آف ٹیکساس ایٹ آر لنگٹن کے فزکس کے پروفیسر مین فریڈ اور ان کی ٹیم کی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہمارے سورج کی نسبت زیادہ گرم ستاروں پر بھی زندگی کا پایا جانا ممکن ہے۔ پہلے یہ خیال کیا جاتا رہا ہے کہ چونکہ زیادہ گرم ستارے اپنے سیاروں پر زیادہ خطرناک شعاعوں کی بوچھاڑ کرتے ہیں اس لئے ان کے نظام شمسی میں زندگی ممکن نہیں ہے۔ مگر مین فریڈ اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ شعاعیں زندگی کیلئے خطرناک ہونے کی بجائے مددگار بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ یہ شعاعیں زندگی کے ارتقاع کیلئے مدد گار بھی ہوسکتی ہیں اور ان ستاروں میں زندگی کے لئے موزوں علاقہ بھی زیادہ وسیع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی کی تلاش کیلئے بڑے ستاروں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...