کراچی،ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق

کراچی،ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق
کراچی،ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق

  



 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)روشنیوں کے شہرمیں موت کے سوداگر ہر روز ہنستے بستے خاندانوں کو اجاڑ رہے ہیں اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی صرف زبانی دعوو¿ں تک ہی محدود ہے، آج بھی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم کے ہمدرد وکیل سمیت 6 افرادموت کے گھاٹ اتر گئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں اسلام چوک کے قریب نامعلوم افراد ایک کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود وکیل حماد ادریس ایڈووکیٹ اور ان کا ڈرائیور نعمان شاہ جاں بحق ہوگئے۔سائٹ کے علاقے میٹروول میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکول پرنسپل جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کیا اور مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، میٹروول قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا، اس کے علاوہ نارتھ کراچی کے علاقے انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے نامعلوم شخص کی زندگی کا چراغ گل کردیا گیا غریب آباد انڈر پاس کے قریب بھی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے

مزید : کراچی


loading...