اندر کی بات بتانے والا آلہ

اندر کی بات بتانے والا آلہ
اندر کی بات بتانے والا آلہ

  



تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیل کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز آلہ ایجاد کردیا ہے کہ جو اس سے پہلے آپ کو صرف فلموں یا خوابوں میں نظر آیا ہوگا۔ کنزیومر فزکس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ آلہ آپ کو فوری طور پر بتادے گا کہ آپ جو پھل کھانا چاہ رہے ہیں وہ پک چکا ہے یا ابھی کچا ہے، جو کیک آپ کھا رہے ہیں اس میں کسی قسم کے اجزاء ہیں اور اس میں غذائیت کستنی ہے، آپ کا پرفیوم اصلی ہے یا نقلی اور یہ بھی کہ جو دوائی آپ کھا رہے ہیں اس میں شامل گولیاں وہی ہیں ڈاکٹر نے لکھی تھیں یا آپ کوئی غلط گولی کھارہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آلہ کسی بھی چیز کو چیک کرکے اس کی معلومات آپ کے سمارٹ فون پر موجود ایک ایپلیکیشن کو بلوٹوتھ کے ذریعے فراہم کردے گا اور آپ اپنے فون پر تمام تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ دراصل اس ایجاد کی بنیاد اس حقیقت پر ہے کہ مختلف قسم کے مالیکیول مختلف طریقے سے ارتعاش کرتے ہیں اور یہ ارتعاش روشنی کے ساتھ عمل کرکے اپنی ایک مخصوصی شناخت پیدا کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس آلے کیلئے ایسے سافٹ ویئر تیار کئے جائیں گے کہ جو ہیرے جواہرات کے اصلی یا نقلی ہونے کو پہچان سکیں گے اور انسانی جسم میں موجود مادوں کا بھی تجزیہ کرسکیں گے۔ فی الحال اس آلے کی قیمت 149 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی