اب آپ جنس سونگھ سکتے ہیں

اب آپ جنس سونگھ سکتے ہیں
اب آپ جنس سونگھ سکتے ہیں

  



بیجنگ (بیورورپورٹ) ایک دلچسپ چینی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتیں مردوں کو اور مرد عورتوں کو بنا دیکھے ان کی خوشبو سے ہی پہچان لیتے ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدان وین زو کی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ انسان محض سونگھ کر ہی جنس مخالف کو پہچان لیتے ہیں اگرچہ ہمیں اس کا شعوری احساس نہیں ہوتا۔ سابقہ تحقیق یہ ثابت کرچکی ہے کہ انسانوں کے جسم سے ایسے قدرتی مادے خارج ہوتے ہیں کہ جن کی خوشبو ان کی جنس کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ انہیں فیرومون کہا جاتا ہے، مگر حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ جنس مخالف کے فیرومون ہمارے دماغ میں مخصوص قسم کے احساسات پیدا کرتے ہیں جن سے ہم صرف خوشبو سے جنس مخالف کی موجودگی کا پتا چلاسکتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہم صرف اس جنس کے فیرومون کو محسوس کرسکتے ہیں کہ جن میں ہمیں جنسی کشش محسوس ہوتی ہے۔ مثلاً عورتیں مردوں کے فیرومون کو محسوس کرسکتی ہیں۔ مرد عورتوں کے فیرومون کو محسوس کرسکتے ہیں جبکہ ہم جنس پرست اپنی ہی جنس کے فیرومون کو محسوس کرتے ہیں۔

مزید : تفریح