ڈولشے اینڈ گبانہ بھی ٹیکس چور نکلے

ڈولشے اینڈ گبانہ بھی ٹیکس چور نکلے
ڈولشے اینڈ گبانہ بھی ٹیکس چور نکلے

  



میلان (نیوز ڈیسک)’’ڈولشے اینڈ گبانہ ‘‘کے نام سے دنیا بھر میں پہچانے جانے والے دو مشہور ترین فیشن ڈیزائنرز ڈومنکو ڈولشے اور سٹیفانو گبانہ پر ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی۔اس سے قبل انہیں ماتحت عدالت نے 20ماہ کی سزا سنائی تھی،اب اپیل کورٹ نے اسے 18ماہ کی معطل شدہ سزا میں تبدیل کر دیا ہے۔یعنی اگر آئندہ ان کا ریکارڈ صاف رہا تو شائد سزا جیل میں نہ کاٹنی پڑے۔ان پر قریباً ایک ارب یورو کی آمدن ٹیکس حکام سے چھپانے کاالزام تھا۔ اس سے قبل عدالت کی جانب سے انہیں قریباً ایک کروڑ یورو کا جرمانہ بھی کیا جا چکا ہےتاہم اب بھی دونوں ڈیزائنرز کامؤقف ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور وہ اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل میں جائیں گے۔

مزید : بزنس