ستاروں کا غول تیزی سے زمین کی طرف بڑھنے لگا

ستاروں کا غول تیزی سے زمین کی طرف بڑھنے لگا
ستاروں کا غول تیزی سے زمین کی طرف بڑھنے لگا

  



نیو یارک(نیوز ڈیسک)’’بارورڈسمتھ سونین سنٹر فار آسٹرو فزکس ‘‘کے مطابق ستاروں کاایک غول جوکہ اپنی کہکشاں سے علیحدہ ہو چکا ہے اسوقت 20لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہاہے۔اس غول کو HVGC-1کا نام دیا گیاہے۔ نیلسن کالڈول جوکہ اسے دریافت کر نے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں،کے مطابق ماضی میں کہکشاں سے علیحدہ ہونے والے ستارے توبہت دیکھے گئے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ستاروں کا ایک غول علیحدہ ہو گیا ہو ۔ان کا کہنا ہے کہ اس کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ ہم خود دیکھ کر حیران رہ گئے۔سائنسدانوں کے مطابق اس غول کا رخ تو زمین کی جانب ہے لیکن اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات بے حد کم ہیں۔ان کی توقع ہے کہ یہ کہکشاؤں سے بچتا بچاتا ہمیشہ کے لئے اسی طرح خلاء میں سفر کرتا رہے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی /اہم خبریں


loading...