NTSتحریری امتحان میں امیدواران کی فہرست آویزاں

NTSتحریری امتحان میں امیدواران کی فہرست آویزاں

  



لاہور(کرا ئم سیل) 809 اُمیدواران کے انٹر ویو کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔5 تا 7مئی تک پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انٹر ویو ہو گا۔ مورخہ5 مئی کورولنمبر390002 تا 391249 ، 6 مئی کو رولنمبر 391254 تا 392632 اور 7 مئی کورولنمبر 392633 تا 393575 تک کامیاب امیدواران کا انٹر ویو لیا جائے گا ۔ تمام اُمیدواران اپنی مقررہ تاریخ کو اپنے تمام اصل کاغذات ، تعلیمی اسناد و ڈومیسائل، شناختی کارڈ ، فیملی کلیم کا ثبوت، اقلیتی امیدوار اپنا اقلیتی سرٹیفکیٹ اور اگر کوئی سابقہ فوجی ہے تو وہ اپنی پنشن بُک اور آرمی سروس کا ریکارڈ ، NTS کی طرف سے جاری شدہ اصل رولنمبرسلپ اور محکمہ پولیس کی طرف سے جاری شدہ تصویر والی اصلی سلپ بھی ہمراہ لے کر بوقت 06:00 بجے صبح پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور حاضر آئیںگے۔

مزید : علاقائی


loading...