کشمیری قوم ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلے کوشاں رہی ہے ‘ ظفر اکبر بٹ

کشمیری قوم ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلے کوشاں رہی ہے ‘ ظفر اکبر بٹ

سرینگر(کے پی آئی( جموں و کشمیرسالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے پلوامہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے اس بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کیلے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کرنے کیلے تیار ہے ۔ ظفر بٹ نے شہداپلوامہ خصوصا شیخ عمر،اسکندر اعظم،اعجاز خان،مزمل احمد،توصیف بٹ ، بلندخان ، ظفراحمد،الطاف باباوغیرہ و دیگر شہداکشمیرکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ خون شہیدان کشمیر ی حریت پسند قیادت کسی بھی صورت میں رایگاں نہیں ہونے دے گی ۔ظفر بٹ نے کہا کہ کشمیری قوم ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلے کوشاں رہی ہیں اور ہمیشہ پرامن طریقوں سے اس پیچدہ مسئلے کو حل کرنے کی وکالت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم بھارت نے ہمیشہ ظلم و جبر اور غیر انسانی طریقوں سے کشمیریوں کی پرامن تحریک کو دبانے کی کو شش کی جس دوران بھارتی فوجی اہلکار سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہوئے ۔ تاہم ابھی تک کسی بھی فوجی اہلکار کو سزا نہیں دی گئی اور نہ ہی سول عدالت میں انکے خلاف کیس چل رہا ہے۔جبکہ اسکے برعکس سیاسی حریت پسند قائدین مسرت عالم بٹ،ظہور بٹ و دیگر کشمیری نظربندوں کو بار بارپی ایس اے کے تحت گرفتار کرکے ریاست کے اندر و باہر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔

ظفر بٹ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں چاہے کہ وہ جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کیلے بھارت پر اپنا اثررسوخ استعمال کریں ۔ انہوں نے پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اس بیان کا بھی خیرمقد م کیا جس میں ترجمان نے اس مسئلے کے اوپر ہفتہ روزہ بریفنگ کے دوران روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم پوری قوت کے ساتھ بھارتی حکمرانوں کی تمام تحریک آزادی کشمیرمخالف پالسیوں اور ناکام منصوبوں کا توڈ کریگی۔

مزید : عالمی منظر