لیبیا ٗ بن غازی میں میڈیکل سینٹر پر راکٹ حملے میں تین افراد مارے گئے

لیبیا ٗ بن غازی میں میڈیکل سینٹر پر راکٹ حملے میں تین افراد مارے گئے

بن غازی(این این آئی)مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی میں ایک میڈیکل سینٹر پر راکٹ حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیکل سینٹر میں کام کرنے والے اہلکاروں کے مطابق ایمبولینس بھجوانے والے مرکز پر راکٹ گرنے سے سات افراد زخمی ہوئے ۔لیبیا کی سرکاری حکومت اور اسلام پسند گروپ بن غازی کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے جاری لڑائی اور معزول صدر معمر قذافی کے ڈھرن تختہ کے بعد سے تیل پیدا کرنے والا یہ افریقی ملک افراتفری کا شکار چلا آ رہا ہے۔

لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی کا کں ٹرول حاصل کرنے کیلئے گذشتہ چار برسوں سے جاری لڑائی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو ئی تاہم متحارب فریقوں میں کوئی بھی فیصلہ کن فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی افریقا کے بدقسمت ملک میں مسلح گروپوں سے وابستہ دو متوازی حکومتیں قائم ہیں جن کے درمیان اقتدار اور علاقے کا کنڑول حاصل کرنے کیلئے لڑائی ہو رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر