خوشبو دور حاضر کی نمبر ون پرفارمر ہیں،آفرین خان

خوشبو دور حاضر کی نمبر ون پرفارمر ہیں،آفرین خان
خوشبو دور حاضر کی نمبر ون پرفارمر ہیں،آفرین خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)آفرین خان نے کہا ہے کہ میڈم خوشبو دور حاضر کی بہت بڑی پرفارمر ہیں۔وہ گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کررہی تھیں۔آفرین خان نے کہا کہ میں نے میڈم خوشبو سے بہت کچھ سیکھا ہے ایک سینئر کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے جس کے لئے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں کام کررہی ہوں ۔میری پرفارمنس بہت پسند کی جا رہی ہے ۔میں اپنی منزل کے حصول کے لئے بہت محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں وہ دن دور نہیں ہے جب میں اپنی منزل کو پالوں گی۔آفرین خان نے کہا کہ مجھے مسلسل فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہے لیکن میں ان فلموں میں اداکاری کروں گی جن میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرہور ہوگا۔

مزید :

کلچر -