کنگ خان کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کی خواہش کا اظہار

کنگ خان کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کی خواہش کا اظہار

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کنگ خان نے مقبوضہ کشمیر میں نئی فلم میں شوٹنگ کی خواہش کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلی مفتی محمد سعید سے ملاقات کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ میری دادی کا تعلق کشمیر سے تھا اور میری خواہش ہے کہ میں وہاں دوبارہ اپنی نئی فلم کی عکس بندی کروں۔ اس موقع پر مفتی سعید نے کنگ خان کی اداکارگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو سراہا۔

مزید : کلچر


loading...