امرالقیس کی پاکستان کے خلاف کیریئر بیسٹ اننگز

امرالقیس کی پاکستان کے خلاف کیریئر بیسٹ اننگز

کھلنا ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی اوپنر امرالقیس نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے، یہ ان کی کیریئر بیسٹ اننگز ہے۔ 28 سالہ بلے باز ہفتہ کو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز گزشتہ روز کے سکور 132 میں محض 18 رنز کا اضافہ کر سکے، وہ 150 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔

امرالقیس کی یہ کیریئر بیسٹ اننگز ہے۔ اس دوران انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ وہ اب تک 20 ٹیسٹ کی 40 اننگز میں 1069 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی