ایشیاء کپ ٹی 20 بلائینڈ ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10 مئی سے شروع

ایشیاء کپ ٹی 20 بلائینڈ ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10 مئی سے شروع

اسلام آباد(اے پی پی) پہلے ایشیاء کپ ٹی 20 بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10سے18مئی تک لاہور میں لگایا جائیگا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ 14کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں انیس جاوید کپتان ، محمد ادریس سلیم ، محمد ایاز، جواد علی ، ریاست خان ، شعیب خان ، ہارون خان ، بدرمنیر، محمد سلمان ، مطیع اللہ ، ذیشان گل، اسرار حسن، محسن خان اور محمد ارسلان شامل ہیں۔ انہیں کوچ عبدالرزاق اور ٹرینر طاہر محمود بٹ تربیت دینگے۔ واضح رہے کہ ایونٹ 20 سے 26 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی