گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے راستے جدا،نوبت طلاق تک پہنچ گئی
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے راستے مکمل طور پر جدا ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں کے اختلافات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں سے اب واپسی ممکن نہیں ۔مختلف معمالات پر دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات تھے لیکن انہوں نے ہمیشہ یہی ظاہر کیا کہ ان کے گھریلو حالات بہت اچھے ہیں لیکن چند روز پہلے ان کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد دونوں نے مکمل طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔احمد بٹ اور حمیرا ارشد کی شادی گیارہ سال پہلے دھوم دھام سے ہوئی تھیشادی کے بعد ابتدائی دنوں میں بھی ان کے درمیان اختلافات تھے لیکن دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دو سال پہلے احمد بٹ کے بھائی عقیل نے گھر بنانا تھا جس پر اس نے احمد بٹ سے کہا کہ وہ حمیرا سے 20لاکھ روپے لے کر دے جس کے بعد احمد بٹ نے حمیرا سے بیس لاکھ روپے لئے اور پنجاب سوسائٹی میں گھر لیا،عقیل نے احمد سے کہا گھر اس کے نام لگواؤ جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اورا حمد ایک بار پھر واپس حمیرا کے پاس چلا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ تازہ جھگڑے کی بنیاد حمیرا ارشد کا پنجاب سوسائٹی میں واقع پرانا گھر ہے جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے ۔حمیرا ارشد کے بقول احمد بٹ اور عقیل مل کر یہ گھر ہتھیانہ چاہتے ہیں۔حمیرا ارشد نے’’خبریں‘‘کوبتایا کہ میں نے احمد بٹ اورا س کے بھائی کو کئی بار غلط کاموں میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑا لیکن عزت کی خاطر خاموش رہی۔ احمد کے بہت سی لڑکیوں سے تعلقات ہیں ،جب میں اسے منع کرتی تواحمد نے درجنوں بار مجھ پر تشددکیا اور یہ دھمکی بھی دی کہ میں تمھارے منہ پر تیزاب پھینک دوں گا۔چند روز پہلے وہ میرے بیٹے کو سکول سے اپنی ماں کے گھرلے گیا اور چار دن اپنے پاس رکھا جسے میں واپس لے کر آئی ہوں،اب احمد کا مطالبہ ہے کہ میں اسے تین کروڑ روپے دوں۔ایک سوال کئے جواب میں حمیرا ارشد نے کہا کہ میں احمد بٹ کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گی انہوں نے کہا کہ اب ہمارے راستے مکمل طور پر جدا ہیں اور ہم کسی طرح بھی اکٹھے نہیں رہ سکتے۔اختلافات اورجھگڑے کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد احمد بٹ نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس ملتوی کردی۔اس بارے میں احمد بٹ نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ میں اپنے وکیل سے مشورے کے بعد ہی اگلا قدم آٹھاؤں گا۔اگر حمیرا مجھ سے طلاق چاہتی ہے تو عدالت کے ذریعے بات کرے۔حمیرا ارشد نے مزید کہا جب احمد پریس کانفرنس کرے گا تو اس کی باتوں کا جواب دوں گی۔