بھارتی اولمپک باڈی میں اقتدار کی جنگ شدید ہوگئی

بھارتی اولمپک باڈی میں اقتدار کی جنگ شدید ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی( نیٹ نیوز) آئی او سی چیف کی اپیل کے باوجود انڈین اولمپک ایسوسی ایشن میں اقتدار کی جنگ میں شدت آگئی، انڈین اولمپک باڈی کے چیف نارائن سوامی راماچندرن کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلیے ہاکی انڈیا کے سربراہ نے گذشتہ روزخصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تھامس باخ نے گذشتہ دنوں آئی او اے کو باہمی اختلافات ختم کرکے ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلیے کام کرنے کا کہا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئی او سی سربراہ تھامس باخ کے باڈی کو متحد رہنے کی ہدایت کے چند روز بعد ہی ٹکڑوں میں تقسیم اولمپک ایسوسی ایشن کو اختیارات کی جنگ کا سامنا ہے، اس سے مستقبل کے گیمز میں کارکردگی متاثرہو سکتی ہے۔
، صدر ہاکی انڈیا نریندر بٹرا نے آئی او اے چیف نارائن سوامی راما چندرن کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے