ایلسٹر کک کو سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کیلئے صرف 214 رنز درکار

ایلسٹر کک کو سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کیلئے صرف 214 رنز درکار

بارباڈوس( نیٹ نیوز)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک اپنے ملک کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کیلئے صرف 214 رنز کی دوری پر ‘ ایلسٹر کک ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں105 رنز کی اننگز کھیل کر سابق کپتان گراہم گوچ سے محض 213 رنز پیچھے رہ گئے ‘ گراہم گوچ نے 118 ٹیسٹ میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 8900 رنز بنا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ایلسٹر کک نے اپنے 112 ویں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 105 رنز بنا کر اپنے مجموعی سکور کی تعداد کو 8687 کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایلسٹر کک نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 26 سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی