بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی

بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چمپئن شپ 11 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری اصغر نیازی کے مطابق چمپئن شپ میں 8 بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کے کھلاڑی 10 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے اور منیجرز میٹنگ 10 مئی کی شام کو ہوگی جس میں ڈراز اور چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ چمپئن شپ 13 مئی تک جاری رہے گی اور میزبانی کے فرائض اسلام آباد سپورٹس بورڈ انجام دے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی