ومبلڈن اوپن چمپئن کویٹووا ایگون انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کرینگی

ومبلڈن اوپن چمپئن کویٹووا ایگون انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کرینگی

پراگ ( نیٹ نیوز)ومبلڈن اوپن کی دفاعی چمپئن پیٹرا کویٹووا رواں برس جون میں شیڈول ایگون انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ 25 سالہ کویٹووا کو کورٹ میں واپسی کے بعد گزشتہ ہفتے ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کویٹووا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایگون انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میرا پسندیدہ ایونٹ ہے اور اس میں شرکت سے ہمیشہ لطف اندوز ہوئی ہوں، کوشش ہو گی کہ اس بار ٹائٹل اپنے نام کروں۔ ایونٹ 20 سے 27 جون تک کھیلا جائے گا اور نامورکھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی