برج ٹاؤن ٹیسٹ،انگلش ٹیم نے 7 وکٹو ں پر240 رنز بنالئے
برج ٹاؤن( نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے د ن ویسٹ انڈیز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنا لئے۔انگلینڈ کی پہلی 3وکٹیں صرف 38کے مجموعی سکور پر پویلین لو ٹ چکی تھیں ۔انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک105 اور معین علی 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور شینن گیبریال نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگ کا آغاز اچھا نہ رہا، صرف 91رنز کے اسکور انگلش ٹیم کے 4ٹاپ آڈر بلے باز پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر کپتان الیسٹر کک اور معین علی نے ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہرا دیا اور 98رنز کی شراکت بنائی اور اسکورکو 189رنز تک پہنچایا، ٹیم کی جانب سے کپتان الیسٹر کک105، معین علی58 اور جو روٹ33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم کالی اندھی ٹیم کی جانب سے جیسن ہولڈر اور شینن گیبریال نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔