عامر کا سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شمولیت کا امکان

عامر کا سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شمولیت کا امکان

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ میں پابندی کے بعد دنیائے کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامرکو5سال بعد پی سی بی کے زیر اہتمام ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا امکان ہے، باضابطہ اعلان کل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ پر پابندی کا شکار رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامرکوآئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعدپہلی دفعہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 11مئی سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا امکان ہے۔

، محمد عامر کو راولپنڈی ریمزمیں شامل کیا جائے گا،باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی