ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹامرحلہ اسپین کے پیلو بلباؤ نے جیت لیا

ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹامرحلہ اسپین کے پیلو بلباؤ نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ( نیٹ نیوز) ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ اسپین کے پیلو بلباؤ نے جیت لیا، کروشیا کے ڈیوراسک کو مجموعی برتری حاصل ہے، ڈینیزلی سے سیلک تک ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ایک سوچوراسی کلومیٹرپر محیط تھا،پہاڑی راستے کی اونچی نیچی سڑکیں، رائیڈرز کے لیے کسی امتحان سے کم نہ تھی،اسپین کے پیلو بلبا ؤ نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے، اڑتیس منٹس اور چھیالیس سکینڈز میں طے کرتے ہوئے مرحلہ اپنے نام کیا،چھٹے مرحلے کے اختتام پر کروشیا کے کرسٹیجان ڈیوراسک کو اکیس سیکنڈز کے فرق کے ساتھ ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اگلا مرحلہ بھی جیتیں گے۔